تحقیقاتی اداروں کی دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحقیقاتی اداروں کی دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
تحقیقاتی اداروں کی دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جناح ٹرمینل پر متعین اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔

قومی ایئرلائن کی پیر کی شام کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 9245 سے اینٹی نارکوٹکس فورس، پاکستان کسٹمز اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 200 گرام کے لگ بھگ چرس برآمد کرلی۔

اعلیٰ کوالٹی کی چرس طیارے کے بیت الخلا میں چھپائی گئی تھی، منشیات کی برآمدگی سراغ رساں کتوں کی نشاندہی پر کی گئی، منشیات کی برآمدگی کے بعد گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز اور فلائٹ کچن سمیت شفٹ کے دیگر افسران و ملازمین سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والے واقعات کے بعد سے بین الاقوامی پرواز سے پہلے جہازوں کی مشترکہ طور پر کڑی چیکنگ کی جاتی ہے، مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر( ایس او پیز) کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کریم آباد میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی واردات، ڈکیت 50 تولے سونا لوٹ کر فرار

Related Posts