دُنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جو ہر سال 29 نومبر کے روز منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر 1947ء کو ایک قرارداد منظور کی جس کے تحت فلسطین کی غیر منصفانہ تقسیم عمل میں لائی گئی جہاں ایک حصے میں یہودی جبکہ دوسرے حصے میں فلسطینیوں کی حکومت کا قیام عمل میں لائے جانے کی منظوری دی گئی۔

غیر منصفانہ قرارداد میں روا رکھے گئے ظلم و ستم کو آگے چل کر اقوامِ متحدہ نے خود تسلیم کیا اور جنرل اسمبلی نے 29 نومبر 1977ء کو ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا جو ہر سال 29 نومبر کے روز منایا جاتا ہے۔

ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت سے یکجہتی اور آزادئ فلسطین کے حق میں یہودی صیہونیوں سے مخالفت کا اعلان کیا جاتا ہے اور ساری دنیا فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے ظلم و تشدد کی مذمت کرتی ہے۔

سرزمینِ فلسطین کی موجودہ صورتحال عالمی ضمیر پر گہرے زخم کی حیثیت رکھتی ہے جس کا حل عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج بھی بے شمار فلسطینی بے گھر ہیں جن میں سے نصف 18 سال سے بھی کم عمر ہیں۔

فلسطین کی 47 فیصد آبادی غذائی قلط اور قحط جیسی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے جبکہ غذا بنیادی انسانی حقوق میں سے ہے اور رہائش پر ہر فلسطینی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی بھی آزاد ملک میں بسنے والے انسان کا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا، دفتر خارجہ

Related Posts