انڈس موٹرز نے دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈس موٹرز نے دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کردیا
انڈس موٹرز نے دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔

بیان کے مطابق انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔

مزید پڑھیں:حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے پر عزم، شرائط پوری کرنیکی یقین دہانی

انڈس موٹرز نے گزشتہ سال دسمبر میں بھی پرزہ جات کی درآمد میں پیش آنے والے مسائل کے باعث 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا تھا۔

Related Posts