حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے پر عزم، شرائط پوری کرنیکی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر قیادت معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو بروقت مکمل کرنے کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے فنانس ڈویژن میں آئی ایم ایف مشن چیف کو پاور سیکٹر میں اصلاحات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

آئی ایم ایف مشن چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گیس سیکٹر میں گردشی قرض سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے جس پر آئی ایم ایف حکام نے اطمینان کا اظہار کیا۔ حکومت نے شرائط پوری کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایم ایف کی ریزی ڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، معاون خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اوردیگر بھی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کے دوران موجود تھے۔

ملاقات کے دوران توسیفی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کو پورا کرنے کیلئے اقتصادی و مالیایت پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن کے وفد کا خیر مقدم اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے حکومت کے مالیاتی اقدامات بشمول شرحِ مبادلہ میں استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے توانائی کے شعبے میں اقدامات پر آگہی دی۔ وزیر خارنہ نے مذاکرات ختم نہ کرنے پر آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کرچکا ہوں۔ یقین دہانی کراتے ہیں کہ حکومت موجودہ پروگرام بھی مکمل کرے گی۔ مشن چیف ناتھن پورٹر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرے گا۔

آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے امید کی کہ پاکستان مختلف شعبوں میں معاشی اصلاحات پر پیشرفت کا عمل جاری رکھے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام بر وقت مکمل کیا جائے گا۔ جبکہ مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور پاکستان مالیاتی اصلاحات پر مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

 

Related Posts