بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ونگ کمانڈر ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ونگ کمانڈر ہلاک
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ونگ کمانڈر ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر ہرشت سنہا ہلاک ہو گئے ہیں۔انڈین ائیر فورس نے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ صحرائے راجستھان میں گر کر تباہ ہوا۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں تربیت یافتہ پائلٹ زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش میں کشتی میں آتشزدگی،32افرادجھلس کرجاں بحق ہوگئے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائٹر مگ 21 طیارہ راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں گر کر تباہ ہوا۔ بدقسمت طیارے کے پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

انڈین ائیر فورس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی طیارہ حادثے کی تصدیق کردی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ آج رات کے وقت 8 بج کر 30 منٹ پر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

مگ 21 کی تباہی کے متعلق بھارتی ائیر فورس نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ حادثہ مغربی سیکٹر میں پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ونگ کمانڈر ہرشت سنہا رات کے وقت ہونے والے فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

تعزیتی پیغام میں بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم بہادر ونگ کمانڈر ہرشت سنہا کی طیارہ حادثے میں وفات کے افسوسناک سانحے میں ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

Related Posts