پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں سونے کی مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے رجحان کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی برقرار رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 218,600 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 187,414 روپے تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2035 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بینکوں کو زرعی شعبے میں اپنی رسائی اور رسوخ بڑھانا ہوگا ، گورنر اسٹیٹ بینک

ایک روز قبل، پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کا سلسلہ ٹوٹ گیا کیونکہ اس میں گزشتہ دو سیشنز میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔

Related Posts