گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مشتبہ شخص گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مشتبہ شخص گرفتار
گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، مشتبہ شخص گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بلاک 4میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے جس میں ملزم کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کیا گیا تھا، اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی ہے۔

تحویل میں لی گئی موٹر سائیکل بھی ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل سے مشابہت رکھتی ہے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گلستانِ جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب راہ گزرتی لڑکی سے ملزم نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تھی۔جس میں لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم سے جان چھڑائی تھی اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن،140 سے زائد گرفتار

واضح رہے کہ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کی اب سے کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

Related Posts