گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16مریض انتقال کرگئے جبکہ 910نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور814 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11388 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 910 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4936 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3991759 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور310540 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 814 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 282410 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 23194 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22229 گھروں میں،22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 943 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 897 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 911 نئے کیسز میں سے 502 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 241، ضلع وسطی 114،ضلع جنوبی 85، کورنگی 38،ضلع غربی 16 اور ملیر میں سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts