غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے، دیکھئے تصاویر میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خانہ کعبہ کو ڈھانپنے والے سیاہ غلاف جسے کسوہ کہتے ہیں کی دیکھ بھال کیلئے جدید ترین طریقے اور پریمیم مواد کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کسوہ کی باقاعدہ دیکھ بھال کیلئے پوری ایک ٹیم مقرر ہے، جو اس کی صفائی سمیت ہر طرح سے اس کی دیکھ بھال کی ذمے داری انجام دیتی ہے۔

How the holy Kaaba Kiswa is taken care of
مقررہ افراد مقررہ اوقات میں بڑی نفاست اور عقیدت سے کسوہ کی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں۔ 
How the holy Kaaba Kiswa is taken care of

ایک سرکاری ایجنسی کے مطابق کسوہ کو روزانہ چیک کیا جاتا ہے، اس مقصد کیلئے 29 سالہ تجربہ رکھنے والے ماہرین پر مشتمل ٹیم ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔

صفائی کے دوران کسوہ کے نچلے حصے کو تقریباً 3 میٹر اونچا کر دیا جاتا ہے اور اس دوران خالی حصے کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کسی بھی مسئلے کو ریکارڈ وقت میں اعلیٰ ترین معیار کے مطابق فوراً نمٹا دیا جاتا ہے۔

Kaaba’s replacement cloth fitted in record time
تکنیکی ماہرین کعبہ کو لپیٹنے کے لیے کسوہ کی سلائی کر رہے ہیں۔
Kaaba’s replacement cloth fitted in record time
Kaaba’s replacement cloth fitted in record time

لاکھوں مسلمان سال میں ایک بار حج اور مختلف اوقات کے دوران سال بھر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔

 رواں عمرہ سیزن کے دوران بیرون ملک سے تقریباً 10 ملین مسلمانوں کا سعودی عرب پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Related Posts