دیکھئے غزہ کے اسپتالوں میں بکھرا ہوا انسانی المیہ تصاویر کے آئینے میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا اور دوسرے سب سے بڑے اسپتال القدس نے کہا ہے کہ وہ اب نئے مریضوں کو وصول کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے کے آدھے اسپتالوں میں اب کام بند ہے۔

دریں اثنا بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات، صحت کے اہلکاروں اور ایمبولینسوں پر اسرائیل کے بار بار حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

گروپ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے غیر قانونی حملے ایک ایسے وقت میں غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید تباہ کر رہے ہیں جب طبی ماہرین کے پاس لاتعداد شدید زخمی شہری علاج کے منتظر ہیں اور اسپتالوں میں ادویات اور بنیادی آلات ختم ہو چکے ہیں۔

Patients and internally displaced people are pictured at Al-Shifa hospital in Gaza City
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 12 نومبر تک غزہ میں 137 مراکز صحت پر صہیونی حملوں میں 16 طبی کارکنوں سمیت 521 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
An ambulance in Gaza
3 نومبر 2023 کو الشفا اسپتال کے سامنے ایمبولینسوں کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کے بعد نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ [فوٹو: محمد المصری/رائٹرز]
Medical workers treat a Palestinian injured in an Israeli strike,  in the northern Gaza Strip
طبی کارکنان 10 نومبر کو شمالی غزہ کی پٹی کے انڈونیشین اسپتال میں بجلی کی بندش کی وجہ سے فلیش لائٹ استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینی کا علاج کر رہے ہیں۔ فوٹو روئٹرز
A Palestinian child cries next to a woman after Israeli strikes, at a hospital in Khan Younis
13 نومبر کو جنوبی غزہ میں خان یونس کے ایک اسپتال میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایک فلسطینی بچہ اپنی ماں کے پاس رو رہا ہے۔
Doctors treat an injured man using mobile phone flashlight in Gaza
12 نومبر کو غزہ میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ڈاکٹر انڈونیشین اسپتال میں موبائل فون کی ٹارچ کا استعمال کرتے ہوئے ایک زخمی شخص کا علاج کر رہے ہیں۔
Medical workers treat a Palestinian injured in an Israeli strike,  in the northern Gaza Strip
10 نومبر کو شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال میں بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے طبی کارکنان اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینی کا علاج کر رہے ہیں۔
A man wounded in Israeli strikes lies on the floor at Al Shifa hospital in Gaza City
9 نومبر کو غزہ کے الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شخص فرش پر پڑا ہے۔
Aftermath of Israeli strikes, at a hospital in Khan Younis
13 نومبر کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے ایک اسپتال میں اسرائیلی حملوں کے بعد ایک ڈاکٹر فلسطینی بچے کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
Palestinian children wounded in Israeli strikes wait to receive treatment at Nasser hospital in Khan Younis
12 نومبر کو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کے ساتھ بیٹھی ایک خاتون اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہے۔
A Palestinian child wounded in Israeli strikes waits to receive treatment at Nasser hospital in Khan Younis
اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ 12 نومبر کو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال میں موجود ہے۔
Palestinian casualties, including baby Mosab Sobieh, who is less than a year old and was injured in an Israeli strike, are assisted at the Indonesian Hospital
11 نومبر کو شمالی غزہ کی پٹی میں، انڈونیشین اسپتال میں فلسطینی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اسپتال میں ایندھن اور بجلی ختم ہو گئی ہے۔
Aftermath of Israeli strikes, in Khan Younis
13 نومبر کو جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں ایک اسپتال میں ایک خاتون اپنے خاندان کے افراد کی لاشوں پر بین کر رہی ہے۔

Related Posts