دنیا کے سات بڑے خوبصورت ہوائی اڈے، دیکھئے کون کون سے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا میں چند ہوائی اڈے اتنے بڑے ہیں کہ دیکھ کر انسانی دماغ چکرا کر رہ جائے۔ سوچیں کہ شکاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کتنے بڑے ہیں، مگر دنیا میں ان سے بھی بڑے بڑے ہوائی اڈے موجود ہیں۔ جی ہاں دنیا میں کچھ ہوائی اڈے تو اتنے بڑے ہیں کہ ان کا کل رقبہ دنیا کے کسی بھی بڑے شہر سے کم نہیں۔

آئیے ہم آپ کو رقبے کے لحاظ سے بالترتیب دنیا کے سات بڑے ہوائی اڈوں کی سیر کرائیں۔

1۔ کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ۔ دمام، سعودی عرب

worlds biggest airports
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جسے دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، کا نام سعودی عرب کے سابق بادشاہ فہد بن عبدالعزیز (1921–2005) کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ دنیا کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔وسیع 299.61 مربع میل (776 مربع کلومیٹر) کے ساتھ یہ ہوائی اڈا تقریباً نیویارک شہر کے سائز جتنا ہے، جس میں خود دو بڑے ہوائی اڈے موجود ہیں۔

اپنے بڑے سائز کے باوجود دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سعودی عرب کا مصروف ترین ہوائی اڈا نہیں ہے۔ یہ امتیاز جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ہے، جو دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کے لیے مملکت میں داخلے کے مقام کے طور پر کام کرتا ہے۔

2۔ ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈینور کولاراڈو 

worlds biggest airports
ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا دوسرا بڑا ہوائی اڈا ہے۔ ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمالی امریکہ میں عوامی استعمال کے سب سے طویل رن وے کا مرکز بھی ہے، جس کی لمبائی 16,000 فٹ (4,877 میٹر) ہے۔ڈینور کے تقریباً 155 مربع میل (401 مربع کلومیٹر) کے ایک تہائی پر محیط ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ  نے 53.09 مربع میل (135.7 مربع کلومیٹر) کے  رقبے پر قبضہ کیا ہے۔ یہاں مرکزی ٹرمینل کو مختلف گیٹ ایریاز سے جوڑنے والی زیر زمین ٹرینوں کا ایک پیچیدہ نظام بھی موجود ہے۔

3۔ فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹیکساس 

worlds biggest airports
ڈلاس/ فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنٹرول ٹاور اس ہوائی اڈے کی نمایاں شناخت ہے، جو امریکن ایئر لائنز کا سب سے بڑا مرکز ہے اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ہوائی اڈا ہے۔ڈیلاس اور فورٹ ورتھ کے درمیان ٹیکساس پریری میں واقع یہ ہوائی اڈا 26.88 مربع میل (69.6 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔ 

4۔ اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلوریڈا 

worlds biggest airports
یہ فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں واقع اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل اے کا ایک خوبصورت منظر ہے۔ اورلینڈو ہوائی اڈا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔ اورلینڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ 20.78 مربع میل (53.8 مربع کلومیٹر) پر محیط ہے۔ یہ ریاست ہائے متحدہ میں ساتویں مصروف ترین ہوائی اڈے کا درجہ رکھتا ہے۔

5۔ واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ، واشنگٹن، ڈی سی

worlds biggest airports
دنیا کا یہ پانچواں بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ متعدد منفرد خصوصیات کا حامل ہے، یہاں مرکزی ٹرمینل کی عمارت تک ٹریفک تقریباً نان اسٹاپ چلتی رہتی ہے۔اس کا رقبہ 18.75 مربع میل (48.6 مربع کلومیٹر) پر محیط ہے۔ یہ بھی امریکا کے چند مصروف ترین اور خوبصورت ہوائی اڈوں میں شامل ہے۔

6۔ بیجنگ ڈیکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بیجنگ، چین

worlds biggest airports
بیجنگ کے ڈیکسنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا بڑا ٹرمینل اپنے مسافروں کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔ یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔بیجنگ ڈیکسنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ 18 مربع میل (46.6 مربع کلومیٹر) پر پھیلا ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے 2040 تک دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈا بننے کا امکان ہے۔

7۔ جارج بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہیوسٹن ٹیکساس

worlds biggest airports
جارج بش انٹرکانٹینینٹل ہوائی اڈا کل مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے ریاست ہائے متحدہ کا 12 واں مصروف ترین اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ہوائی اڈا ہے۔  جارج بش انٹرکانٹینینٹل ہوائی اڈے کا کل رقبہ 17.19 مربع میل (44.5 مربع کلومیٹر) ہے۔

اپنے نام کے مطابق یہ ہوائی اڈا انٹارکٹیکا کے سوا دنیا کے تمام براعظموں سے جڑا ہوا ہے، یہاں پانچ رن وے، پانچ ٹرمینل اور ایک ہوٹل موجود ہے۔

Related Posts