چیئرمین فرحان غنی کی کاوشوں سے چنیسر ٹاؤن میں لوکل ٹیکسز نظرثانی فیس کا نفاذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Implementation of Local Tax Revision Fee in Chinesar Town
FACEBOOK

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کی کاوشوں سے چنیسر ٹاؤن کراچی کا پہلا ٹاؤن ہے جس نے ایڈورٹائزمنٹ سمیت دیگر لوکل ٹیکسز کی نظرثانی فیس کا نفاذ کردیا ہے۔

چنیسر ٹاؤن کے ایڈورٹائزمنٹ سمیت دیگر لوکل ٹیکسز کے نظرثانی شدہ ریٹ کو سرکاری طور پر گزٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی سندھ حکومت نے جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین فرحان غنی کا کہنا ہے کہ چنیسر ٹاؤن کونسل سے نظرثانی شدہ ریٹ کی منظوری کے بعد اس کی عوامی منظوری کے لئے اخبارات کے ذریعے مشاورت اور ملنے والی تجاویز اور اعتراضات کو بھی مکمل کیا گیا ہے۔

فرحان غنی نے کہا کہ کراچی ہے 25 میں سے پہلا ٹاؤن ہے جس نے لوکل ٹیکسز کی مد میں ریکوری کو بڑھانے کے لئے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے، جس سے ٹاؤن کے کاروباری سمیت دیگر کے لئے بوجھ ثابت نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ چنیسر ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے سب سے اولین چیز لوکل ٹیکسز کی ریکوری میں بہتری لانا تھی اور اس کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

فرحان غنی نے کہا کہ ہم نے ان ٹیکسز کی نظرثانی میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا ہے کہ کسی پر بے جا بوجھ بھی نہ پڑے اور کاروباری حضرات ان ٹیکسز کو بآسانی ادا کرسکیں۔ ایڈورٹائزمنٹ اور لوکل ٹیکسز کے نفاذ سے قبل ہم نے تمام قانونی لوازمات کو پورا کیا ہے۔

Related Posts