کراچی میں غیر قانونی تعمیرات رات کے وقت شروع، سرکاری رِٹ چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات رات کے وقت شروع، سرکاری رِٹ چیلنج
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات رات کے وقت شروع، سرکاری رِٹ چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کی آمد کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات رات کے وقت شروع کرکے سرکاری رِٹ چیلنج کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ڈی جی ایس بی سی اے کی آمد کے ساتھ  کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پورشن مافیا کے سرغنہ عمیر سنارا نے کھلے عام غیر قانونی تعمیرات شروع کرادیں۔ ذرائع کے مطابق عمیر سنارا نئے ڈی جی کو بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملی بھگت کی دعوت دینا چاہتا ہے۔

نارتھ ناظم آباد کے بلاک اے 9 پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، دن رات کام کا مقصد اتوار کو غیر قانونی تیسری اور چوتھی منزل کی چھت بھرنا ہے۔ رہائشی پلاٹ پر تیسرا اور چوتھا فلور ڈالا جارہا ہے۔ قبل ازیں پورشن مافیا رہائشی پلاٹس پر اونچی اونچی عمارتیں بنا چکی ہے۔

پہلے بھی پلاٹ نمبر اے 9 پر تیسرا فلور تعمیر کیا جارہا تھا جسے سابق ڈی جی آشکار داور نے منہدم کردیا۔ عمیر سنارا نے اب تک تقریباً درجن بھر غیر قانونی عمارات تعمیر کرکے انہیں پورشن کی شکل دے دی ہے۔

غیر قانونی عمارات پورشنز کی شکل میں گاہکوں کو 80 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ تک فی پورشن فروخت کی جارہی ہیں جس پر ایس بی سی اے افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نئے ڈی جی شمس الدین اس پر کیا کارروائی کرتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹک ٹاک کے جنون نے  سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

Related Posts