پشاور دیر کالونی دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور دیر کالونی دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم
پشاور دیر کالونی دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پشاور میں دیر کالونی کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک ہو گئے، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے پشاور دیر کالونی بم دھماکے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر سندھ پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔

احکامات جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس پٹرولنگ، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، 1 شہری جاں بحق، خاتون زخمی

Related Posts