بہت دل پھینک تھی، اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو اب تک 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔ حرا مانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف پاکستانی  اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں بہت دل پھینک تھی اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے پروگرام مذاق رات میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی شدہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

جب میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا  کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آپ آج بھی شوبز انڈسٹری میں ہوتیں؟  جس پر حرا مانی نے کہا کہ  مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوچکی ہوتیں۔

انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا “اچھا” لگتا۔

حرا مانی نے کہا کہ  شادی کے بعد ترقی زیادہ ہوگئی ہے، میں اسٹار بن گئی ہوں لیکن اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہوتیں ۔

یاد رہے  کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے 2 بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم ( 2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔

Related Posts