اسلام آباد میں 5 سالہ بچی زلیخا کے قتل میں ملوث ملزمہ کاشوہر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PS Tipu Sultan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سہالہ پولیس نے 5 سالہ بچی زلیخا کے قتل میں ملوث ملزمہ کے شوہر کوگرفتارکرلیا، خاتون تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکی۔

5 مئی کو زلیخا پڑوس میں اپنی رشتہ دار کے گھر کھیلنے گئی جب وہ گھر کا فرش دھو رہی تھی۔ معصوم بچی سے کوہی شرارت سرزد ہوئی جس پر اس کی رشتہ ‏دار عورت نے زلیخا کو زور دار چانٹا رسید کر دیا اور معصوم پھول سی بچی کسی خزاں رسیدہ پتے کی طرح دیوار سے جا ٹکرائی اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کے ناک و کانوں سے خون بہنا شروع ہوگیا۔

اس پر اس درندہ صفت عورت نے بچی کو ہسپتال لیجانے بجائے گھر کے کونے میں پڑے خراب فریج میں ‏ڈال دیا اور کام کاج میں مصروف ہوگئی۔ اس دوران معصوم زلیخا خون بہہ جانے اور دم گھٹنے سے موت کی گہری وادی میں اتر گئی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس نے 5 دن شہری کو حراست میں رکھ کر جھوٹے مقدمہ میں نام ڈال دیا

بعد ازاں معصوم بچی کے والدین و اس ظالم عورت و شوہر نے رات کی تاریکی میں اس ننھے سے مردہ وجود کو چادر میں لپیٹااور گاڑی میں ڈال کر گجر خان لے گئے جہاں اسکو بغیر ‏جنازہ پڑھائے خاموشی سے منوں مٹی تلے دفن کر دیا۔

عید کی چھٹیوں دوران عظیم ٹاؤن میں پیٹرولنگ کرنے والی پولیس پارٹی کو مخبر نے اس گھناؤنے فعل کی اطلاع دی جس پر سہالہ پولیس نے فوری ایکشن لیا اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ وہ خاتون روپوش ہے۔

Related Posts