ن لیگ او رپیپلز پارٹی والے آزادی مارچ کو’’لیڈر بچاؤ ‘‘مارچ سمجھتے رہے ،ہمایوں اختر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

humayun akhtar khan addressing the party meeting
عوام اب شہباز شریف کی ’’تجربہ کاری ‘‘ سے پناہ مانگتے ہیں،ہمایوں اخترخان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کمال مہارت سے انہیں پیچھے دھکیل کر خود اپوزیشن کی حیثیت پر قبضہ جما لیا۔

(ن) لیگ او رپیپلز پارٹی والے آزادی مارچ کو’’لیڈر بچاؤ ‘‘مارچ سمجھتے رہے جبکہ جے یو آئی (ف) نے اصل میں ’’ پارٹی چڑھائو ‘‘ مارچ کیا ،کسی کو بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کی کسی جماعت کی کوئی تیاری نہیں اوراگر فرض کریں عمران خان پینتالیس روز میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیں تو یہ سب جماعتیں ہاتھ جوڑ دیں گی اور پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ اکثریت سے واپس آئے گی ۔

پیپلز پارٹی کا سندھ میں جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے اسی طرح (ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس وقت اپنی سیاسی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں کیا وہ نئے انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہیں۔

مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان اور مارچ حکومت کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ہمایوں اختر خان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ملک کو انتشار کی بجائے استحکام کی طرف لے کر جانا ہے،دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان مثبت سمت میں آگے برھ رہا ہے ،ایساکوئی بھی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے سے جس سے ہمارے لئے عالمی سطح پر مشکلات پیدا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری سلامتی کے درپے ہیں اور پاک فوج ان کے سامنے آہنی دیوار بنی ہوئی ہے کیا ہمیں ایسے حالات میں قومی سلامتی کے ادارے کو سیاست میں گھسیٹنا چاہیے ۔

سیاست کے لئے بڑا وقت پڑا ہے اس لئے اقتدا ر کی ہوس میں نظام کو درہم برہم کی سوچ کی بجائے ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ ا ورپیپلز پارٹی کو پچھاڑ دیا ہے اورکمال مہارت سے دونوں کی جگہ اپوزیشن کی حیثیت پر قبضہ جما لیا ہے ۔

Related Posts