مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 146واں روز، خوف و دہشت کاماحول برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir protest 146 day
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 146واں روز ، خوف و دہشت کاماحول برقرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں آج ہفتے کومسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو146ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث تاریخ انسانی کابدترین کرفیو 146 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

وادی میں کھانے پینے کی اشیاء، اشیائے ضروریہ اور خوراک کی شدید قلت ہے جبکہ نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر پکڑ دھکڑ، تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں،قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بھارت کی طرف سے انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلباء، صحافیوں، ڈاکٹروں اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں حوثی ملیشیا کی خفیہ جیلوں میں خواتین پر وحشیانہ تشدد کا انکشاف

روزگار منقطع ہونے کے باعث ضروریاتِ زندگی کے لیے معاشی مسائل شدت اختیار کرچکے ہیں جس کے رد عمل میں کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Related Posts