سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈوں کی ہلڑبازی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈوں کی ہلڑبازی
سنی لیون کی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈوں کی ہلڑبازی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: سنی لیون کی ویب سیریز “انامیکا” کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر غنڈے پہنچ گئے جس کو دیکھ کر اداکارہ خوفزدہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ان دنوں ہدایت کار وکرم بھٹ کی نئی ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم شوٹنگ کے دوران چند غنڈے سیٹ پر پہنچ گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے سنی لیون کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویب سیریز ’’انامیکا‘‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران کچھ غنڈے وہاں پہنچ گئے جنہوں نے ہدایت کار وکرم بھٹ سے 14 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا، جس پر وکرم بھٹ نے فوراً اداکارہ کو گاڑی میں بھیج دیا۔

غنڈوں کی جانب سے اچانک پیسوں کے مطالبے پر وکرم بھٹ نے نہ صرف ویب سیریز کی شوٹنگ روک دی بلکہ دوسری جگہ پر شوٹنگ کے لیے اجازت بھی طلب کرلی۔

دوسری جانب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیٹ پر پیسے مانگنے والے  افراد بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہدایت کار عباس علی مغل کے آدمی تھے جنہوں نے وکرم بھٹ سے اپنے پراجیکٹ کے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

ہدایت کار وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ اچانک غنڈوں کی جانب سے پیسے کے مطالبہ پر میں خود گھبراگیا تھا تاہم اب مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اس معاملے کو فائٹر ایسوسی ایشن دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف سچ بولنے پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

Related Posts