ایچ ای سی نے افغان طلباء کیلئے اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایچ ای سی نے افغان طلباء کیلئے اسکالر شپ پروگرام کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے افغان شہریوں کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے مرحلے کے تحت افغان طلبا کو تین سال کی مدت میں اعلی درجہ کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 4500 وظائف دیے جائیں گے۔

اب تک اس سکالرشپ پروجیکٹ کے پہلے دو مرحلوں کے دوران اب تک 6000 افغان طلبا کو اسکالرشپ دی جا چکی ہے۔

حکام کے مطابق اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے افغانستان واپسی پر ذمہ داری کے بڑھتے ہوئے احساس کو قبول کریں پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے۔

Related Posts