وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے 1166 پر رجسٹریشن کے بعد کورونا ویکسین لگوا لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جون اور جولائی میں انڈین ڈیلٹا ویریئنٹ کے 35 کیسز رپورٹ ہو چکے، وزیر صحت سندھ
جون اور جولائی میں انڈین ڈیلٹا ویریئنٹ کے 35 کیسز رپورٹ ہو چکے، وزیر صحت سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ صحت سدھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے 1166 پر کورونا ویکسین کیلئے خود کو رجسٹر کروا کر کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 68 سالہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے قواعد و ضوابط کے مطابق ویکسین لگوانے سے قبل 1166 پر خود کو رجسٹر کروایا۔ سندھ میں 60 سال سے زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کے کورونا ویکسین لگوانے کے موقعے پر سیکرٹری صحت کاظم جتوئی، جناح ہسپتال کی منتظم ڈاکٹر سیمی جمالی اور سندھ حکومت کے اہم عہدیدار موجود تھے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو لگائی جانے والی کورونا ویکسین کیلئے قائم ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی خوراک خود لگوائی۔ بعد ازاں وزیرِ صحت سندھ کو 30 منٹ تک نگہداشت میں رکھا گیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں 60 برس اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ روز شروع ہوا۔

کے پی کے سمیت ملک بھر میں ضعیف العمر افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں 104 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں جبکہ ایکسپو میں 20 کاؤنٹرز قائم کردئیے گئے۔

مزید پڑھیں: 60سال اورزائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا

Related Posts