صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، عفت عمرنے نیا پنڈورا کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر کاکہنا ہے کہ ترکوں نے ہم پر حملہ کیا،صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں،ہمیں افسانوں کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ اگر ایک ادارہ دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت میں  خامیوں کی نشاندہی کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی سیاسی جماعت سے منسلک ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 30 سالوں میں ٹیکنالوجی تمام چیزوں پر حاوی ہو جائے گی،ہمیں امن، تعلیم اور سائنس کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ایک بھی سائنسدان نہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہو۔

مزید پڑھیں:ترکی اور پاکستان کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان

عفت عمر نے پاکستان اور ترکی کی جانب سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسانوی کرداروں کی ضرورت نہیں ہے اورترکوں نے ہم پر حملہ کیا، صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ان دنوں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی اور کورلس عثمان پی ٹی وی پر نشر کئے جارہے ہیں جبکہ حکومت کی ایماء پر پاکستان اور ترکی ملکر صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ملکر ڈرامہ بنایا جارہا ہے۔

Related Posts