وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

haleem adil sheikh visit Ehsas center in tando allahyar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹنڈوالہیار : پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما و فوکل پرسن کورونا ریلیف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کو راشن کے بجائے صرف بھاشن دیئے ہیں۔کہاں گیا وہ عوامی ریلیف کا سندھ کورونا آرڈنینس؟،سندھ کے عوام کو پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت مکمل ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ٹنڈوالہیار کے دورے اور یہاں لاک ڈاون سے پیدا شدہ سماجی و معاشی مسائل کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ احساس کیش ایمرجنسی سینٹر کا دورہ کرکے سہولیات کا معاینہ کیا جہاں سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت نے 22 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے اور سلسلہ ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف وفاقی حکومت عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نقد رقوم ادا کر رہی ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ اقدامات کرنا سندھ حکومت کا کام ہے،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اپنےووٹرز کو ہی نظر انداز کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعلیٰ سندھ کورونا وائرس کے معاملے پر ذمہ داری کا احساس کریں۔زرتاج گل وزیر

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو راشن تقسیم کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس وقت کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ ایسے حالات ہوتے ہوئے بھی وزیر اعظم نے 144 ارب کا ریلیف پیکیج عوام کو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کر رہے ہیں جو صاف دکھائی دے رہی ہے مگر سندھ حکومت نے عوام سے راشن دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا جبکہ گیس ، پانی اور بجلی کے بل معاف کرنے کے آرڈنینس میں بھی اطلاعات ہیں کہ کے الیکٹرک سے مک مکا کے بعد آرڈنینس سرد خانے مین چھپا دیا گیا ہے۔

Related Posts