پشاور زلمی کو فائنل سے پہلے بڑا جھٹکا، حیدر علی اور عمید آصف میچ سے باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haider Ali Umaid Asif Out From PSL 6 Final

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کےلیےبنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولزکی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں، حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ،دونوں آج کے فائنل میں شریک نہیں ہونگے۔

دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہرموجود افراد سےملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑی شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ پر ٹورنامنٹ کے کورونامینجمنٹ پینل نے دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے متعلق فیصلہ جمعرات کو کیا ۔ اس پینل میں بیرسٹر سلمان نصیر (پی سی بی ، چیف آپریٹنگ آفیسر) اور بابرحامد (ڈائریکٹر – کمرشل پی سی بی ، اور سربراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6) شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعدیہ دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہیں ملےاور اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئیسولیشن میں جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ صہیب مقصوداب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدر علی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

صہیب مقصود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں۔ اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔صہیب مقصود اس سے قبل 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

Related Posts