چھوٹے کاروباری اداروں کے بجلی بل حکومت ادا کرے گی،حماداظہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt to pay small businesses’ electricity bills for three months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چھوٹے تاجروں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا، ملک بھر میں چھوٹے کاروباری اداروں کے مئی ، جون اور جولائی کے بجلی کے بل حکومت ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پیر کوپریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کے لئے ایک پیکیج کا اعلان کیا، پیکیج کے لئے 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حماداظہر کے مطابق حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ چھوٹے تاجروں کی مدد کرنا چاہتی ہے اس لیے اسکیم کو متعارف کروا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیکیج کے ذریعے ساڑھے 3 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ریلیف دیا جائے گا۔

5کے وی کنکشن والے کاروبار اور 70کے وی کنکشن والی صنعتوں کو تین مہینوں تک اپنے بل ادا نہیں کرنا پڑے گے۔ حکومت مئی ، جون اور جولائی کے مہینوں میں ان کے توانائی کے استعمال کا تخمینہ لگانے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر حکومت سے ناراض

انہوں نے کہا کہ اس سے 95٪ تجارتی کنکشن اور 80٪ صنعتی کنکشن رکھنے والے تاجروں کومدد ملے گی، اب تیسری اسکیم یعنی چھوٹے کاروباروں کے لئے مالی اعانت پیکیج پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کو منظوری کے لئے منگل کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ حماد اظہر نے واضح کیا کہ اسکیم کا اطلاق تجارتی اور صنعتی میٹروں پر ہوگا ۔

Related Posts