مریم نواز کی ملک سے فرار کی تیاریاں، حکومت نے بھی مشروط اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt gave conditional permission to maryam nawaz for going to london

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ملک سے فرار کی اطلاعات زیر گردش ہیں ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی بیرون ملک جانے کی کوششوں کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں جبکہ مریم نواز کے علاج کے لیے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے خصوصی طور پر وطن واپس آئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلا ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی،مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے، ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: مگر بات ہے رسوائی کی

مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان خان لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، ان رپورٹس کی روشنی میں ہی مریم نواز کے آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان خان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں، ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے۔ نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے علاج کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں۔ جانے دیا جائے۔ جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں- کسی صورت این آراونہیں ملے گا۔

Related Posts