حکومت عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔فردوس عاشق اعوان
حکومت عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کوکورونا سے محفوظ رکھنا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم  کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں حکومت کے ریلیف اقدامات کی نچلی سطح پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔عوام کی سہولیات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ تعاون وہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے۔صنعت کا مرحلہ وار پہیہ چلانے کیلئے قومی رابطہ  کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگر فورس اورمخیرحضرات کے مؤثرکردار پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جبکہ کابینہ اجلاس کے دوران 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اراکین، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام کابینہ کے  اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے جس کے دوران اہم ملکی و سیاسی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے 9 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

 

Related Posts