پاکستان کیلئے خوشخبری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، گزشتہ روز برلن میں فیٹف نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کرلیا، جس کے بعد اُسے گرے لسٹ سے نکالنے پر آمادہ ہیں لیکن اس سے پہلے فیٹف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف نے حالیہ پلینری اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کرلیا، واچ ڈاگ نے کہا کہ خاص طور پر، پاکستان نے یہ ظاہر کیا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کی تحقیقات اور مقدمات اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشت گرد گروپوں کے سینئر رہنماؤں اور کمانڈروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے بلیک لسٹ ہونے سے پہلے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو مکمل کرنے کا اصل سہرا پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر اتحادی حکومت پی ٹی آئی کو کریڈٹ نہ دے تو یہ اُس کے ساتھ ناانصافی ہوگی، بعدازاں ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ چین اس معاملے پر پاکستان کی خاموشی سے مدد کررہا تھا۔

کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اس فیصلے سے امریکی حمایت بھی ظاہر ہوتی ہے، اگر یہ بات درست ہے تو اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ملک آئی ایم ایف کی شرائط سے بھی جلد باہر آجائے گا۔ فیٹف کی فہرست سے نکلنے کے بعد ملک میں بہت زیادہ بہتری آئے گی خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ اعتماد ملے گا۔

پچھلے 4 سالوں کے اہداف کا اگر جائزہ لیا جائے تو ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں فوج کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے، اس لئے یہ امید بھی کی جاسکتی ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افواجِ پاکستان بھر پور مدد کرے گی۔ خیال رہے کہ 2008 سے اب تک پاکستان تین بار گرے لسٹ میں شامل رہا ہے۔

Related Posts