پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگیا۔
24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 1972 روپے کمی سے 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








