محمد رضوان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد رضوان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا
محمد رضوان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان کیلئے سال 2021 یادگار بن گیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

وضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

مزید برآں انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا، جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے عہدہ واپس لینے والی ہے؟

دوسری جانب پاکستان کے دورہ نیڈرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پی سی بی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز روٹرڈم میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائینگے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل یہ سیریز جولائی 2020 میں شیڈول تھی تاہم کورونا کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔

پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام اسپورٹس اور ثقافتی ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا تھا۔.

Related Posts