کیا حکومت چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے عہدہ واپس لینے والی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حکومت کا اہم فیصلہ
چیئرمین پی سی بی تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حکومت کا اہم فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں موجودہ حکومت نے چیئرمین پی سی رمیز راجہ سے عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے شہباز شریف کی حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے نئے چیئرمین کے لئے وزیراعظم دو نام تجویز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے دو ناموں میں  نجم سیٹھی کا نام بھی شامل ہے بعدازاں پی سی بی گورننگ باڈی دونوں ناموں میں سے ایک نام تجویز کرے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا

رمیز راجہ نے ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  مجھے کام جاری رکھنے کہا گیا ہے، اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے ۔

انہوں نے  تیس کے قریب عہدیداران کو بلایا تھا اور انہیں اپنے کام پر فوکس کرنے کا  حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ  اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہئے۔

Related Posts