عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی جو وہ چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تو حلف لینے کے بعد ان کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی لیکن ہم نے عمران خان کو وہی سیکیورٹی دی ہے جو انہوں نے چاہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکا سے سفیر کا خط آج پڑھا اور دیکھا ہے اس میں کسی کا نام نہیں ہے، بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سفیر لوگوں سے ملتا ہے تو اس کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 120 دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا، اگر حکومت 120 دن میں کوئی شہادت نہیں لاتی تو ازخود نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو اس قانون کے تحت فائدہ نہیں ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح اور اہم فیصلوں سے متعلق آپ سے رابطہ جاری رکھوں گا، میڈیا سے چاہوں گا کہ میری رہنمائی کرے، اپنے پیش رو کی طرح گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آتے پریس کانفرنس نہیں کرسکوں گا، جب بھی کوئی اہم فیصلہ ہوگا آپ کے علم میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ حکومت کیخلاف غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی

مزید برآں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نیب متاثرہ ہیں، ہمیں احساس ہے نیب کے نوٹس سے کیا گزرتی ہے، کئی سال سے ای سی ایل ایک ایشو بن گیا تھا، کسی کو ڈرانا ہوتا تھا تو نیب کا نوٹس بھیج کر نام ای سی ایل پر ڈال دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں اس وقت 4 ہزار کے قریب لوگ ہیں، رولز کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے، قانون سے 3 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، ان کا نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، 120دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر حکومت 120 دن میں کوئی شہادت نہیں لاتی تو از خود نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو اس قانون کے تحت فائدہ نہیں ملے گا، ملکی سلامتی کے خلاف لوگوں کو بھی اس سے فائدہ نہیں ہوگا، ای سی ایل میں اس وقت 4 ہزار 863 کے قریب لوگ ہیں، جن کے نام عدالت نے ای سی ایل پر ڈالے ہیں وہ بھی مستفید نہیں ہوں گے۔

Related Posts