ایف پی سی سی آئی این آئی سی وی ڈی کا مکمل ساتھ دے گی، ناصر حیات مگوں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف پی سی سی آئی NICVD کا مکمل ساتھ دے گی، صدر ایف پی سی سی آئی
ایف پی سی سی آئی NICVD کا مکمل ساتھ دے گی، صدر ایف پی سی سی آئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نےNICVD کے لیے ناکافی فنڈنگ پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہNICVD دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک واحدامراض دل کا اسپتال ہے جس میں جدید ترین طبی اور ہنگامی دیکھ بھال مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ایف پی سی سی آئی اس کی حالت زار پر ہاتھ پر ہاتھ دھر ے نہیں بیٹھ سکتا اور اسے بچانے کے لیے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدو جہد کرے گا۔ ایف پی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہNICVD کی آواز کو سرکاری، غیر سرکاری اور بین الاقوامی ڈونرز تک پہنچایا جا ئے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہNICVD نے 2019 میں 2.3 ملین بے سہارا دل کے مریضوں، 2020 میں 1.6 ملین اور 2021 میں تقریبا 2.3 ملین مریضوں کی خدمت کرے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے کہا کہNICVD حقیقی معنوں میں سینٹر آف ایکسیلنس ہے؛ کیونکہ یہ ان دل کے مریضوں کا بھی کامیاب علاج کرتا ہے، جو کراچی کے نجی اسپتالوں میں لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہوتے ہیں۔

لیکن اس کے با وجودبھی ان کا مکمل اور مؤثر علاج نہیں کیا گیا ہوتا۔ انہوں نے بالکل غیر امتیازی انداز میں مریضوں کی خدمت کرنے پرNICVDکی تعریف کی۔

NICVD رنگ، نسل، مذہب، سماجی طبقے اور یہاں تک کہ نیشنیلٹی سے قطع نظر سب کا یکساں علاج کرتا ہے؛جیسا کہ پڑوسی ملک افغانستان کے مریضوں کا بھی مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

NICVD کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر نے ایف پی سی سی آئی کے صدر اورنائب صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےNICVD کا دورہ کیا اور ان کے تحفظات کو سنا۔

انہوں نے دورہ کرنے والے وفد سے درخواست کی کہ وہNICVD کو فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرے اور نجی کاروباری اداروں اور بین الاقوامی ڈونرز سے ایف پی سی سی آئی اپنے روابط اور مارکیٹنگ کی مہارت کے استعمال کو برو ئے کار لائے۔

انٹرویشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل خان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور کہا کہNICVDترقی پذیر دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ سالانہ لاکھوں جانیں بچانے کے لیے عالمی معیار کی ایمرجنسی کارڈیک طبی سہولیات فراہم کی جاتیں ہیں اور ہم سب کو مل کرNICVD کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مدد کرنی چاہیے؛تا کہ غریب مریضوں کے لیے یہ علاج معالجہ جاری رہے۔

مزید پڑھیں: مہنگا خام مال بھی دستیاب نہیں، برآمدی آرڈرز کیسے پورے کریں؟، حنیف لاکھانی، فرحان اشرفی

ایف پی سی سی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ادارے کو فنڈز اور گرانٹس میں فوری اضافہ کرے اور بے شمار زندگیوں اور خاندانوں کو بچانے کے لیے مدد فراہم کرے۔

Related Posts