امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

alice wells sohail mahmood
alice wells sohail mahmood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی شراکت داری، سیاسی امور سمیت دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایلس ویلزسے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمودنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر امریکی وفد کو آگاہ کیا، علاوہ ازیں سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کو بھارت کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکی و فد کو وزیرخارجہ کے دورہ ایران وسعودی عرب سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سہیل محمود نے کہا کہ کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی تھی ،نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ہمراہ پاکستان میں امریکاکے سفیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ سے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ، مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ندیم بابر نے کہاکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے۔

ندیم بابر نے کہاکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی توانائی کے مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔

ایلس ویلز نے کہاکہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ امریکاقابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

Related Posts