وزیر داخلہ سے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ، مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: Dawn
alice wells ijaz shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے، ایلس ویلز نے کہاکہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ہم ایک پختہ نظام اور طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے، وزیرداخلہ نے کہاکہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کئے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی گئی۔

اس موقع پر ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بر وقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے، وزیر داخلہ نے کہاکہ آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے،جن تنظیموں پر تحفظات ہوں، انہیں اپنا موقف دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

اعجازشاہ نے کہاکہ ترتیب کردہ معیار پر پوری اترنے والی تنظیمات کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے- ملاقات میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہونے والی پیش قدمی سے متعلق امریکی وفد کو بریفنگ دی گئی۔

ایلس ویلز نے کہاکہ یہ سن کر بے حد خوشی ہوئی کہ پاکستان کی مرکزی حکومت نے ان معاملات پر کافی کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ئے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ان اقدامات کا متعارف ہونا ہماری اپنی ترقی کے لئے بھی انتہائی خوش آئند ہے، ملاقات کا اختتام اس عزم پر ہوا کہ باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Related Posts