معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلاتِ زر مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلاتِ زر مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد
معیشت کیلئے خوشخبری، ترسیلاتِ زر مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلاتِ زر مسلسل 5ویں مہینے 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی طرف سے ترسیلاتِ زر اکتوبر کے دوران 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک جا پہنچیں جو گزشتہ برس اسی ماہ کی ترسیلاتِ زر کے مقابلے میں 14 اعشاریہ 1 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لے کر اکتوبر تک ترسیلاتِ زر 9 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک جا پہنچیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ ہیں۔

ترسیلاتِ زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (30 فیصد)، امریکا (16 فیصد) اور برطانیہ (14 اعشاریہ 6 فیصد) سے آیا۔ ہر سال ترسیلاتِ زر میں اضافہ خوش آئند ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، نئی قیمت 158 روپے 30 پیسے مقرر

Related Posts