فردوس عاشق اعوان کی میڈیا مالکان سے نمائندوں کی حفاظت کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان کی میڈیا مالکان سے نمائندوں کی حفاظت کی درخواست
فردوس عاشق اعوان کی میڈیا مالکان سے نمائندوں کی حفاظت کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ میڈیا مالکان سے ہم نے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران میڈیا ورکرز جیسے سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائین۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو آگہی دینے کے لیے میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا نمائندگان اور صحافی برادری کی فلاھ وبہبود حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ 

Related Posts