بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ہے۔فردوس عاشق اعوان
بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے لیے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاوہ بھٹو کا بیان کورونا کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی فضا کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ قومی کمیٹی کے رکن ہیں۔ سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں جبکہ وزیرِ اعظم تمام پاکستانیوں کے حقوق کے تحفط کے ضامن ہیں۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی  سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے۔یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

Related Posts