یومِ مزاحمتِ نسواں: معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کشمیری خواتین کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Cabinet approves Rs1200bn PM’s coronavirus relief package

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیر میں یومِ مزاحمتِ نسواں کے قومی دن کے موقعے پر کشمیری خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم بہادرکشمیری خواتین کوسلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے بھارتی ظلم وجبرکے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔

اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  23فروری،یوم مزاحمت نسواں کشمیرکادن کشمیرمیں  مظالم کاسیاہ ترین دن ہے۔بھارتی افواج نے نہتی،بے گناہ اور بے یار و مدد گارخواتین کی اجتماعی بےحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادئ کشمیر پر قربان کردیا۔ ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے لخت جگر وار دئیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال سے شکست کھا چکا ہے۔ کوئی جبر و استبداد انہیں حقِ خود ارادیت کی منزل سے دُور نہیں کرسکتا۔ 

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں بھارت خود جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جا رہا ہے۔ بھارتی مردو خواتین احتجاجاً سڑکوں پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی علاقے شاہین باغ کا احتجاج 60 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے اور امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کو آج 203 روز مکمل ہوجائیں گے جبکہ بھارتی فوج نے کرفیو کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے آننت ناگ اسلام آباد میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 203 روز مکمل

Related Posts