آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ایک اور ڈیل؟ وزیر خزانہ امریکا پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد اورنگزیب
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور سفارتخانے کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ سپرنگ میٹنگز میں شرکت کیلئے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات ہوں گے۔

امریکا کے دورے کے دوران عالمی میڈیا اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں بھی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت دیگر اعلیٰ افسران وزیر خزانہ کے ہمراہ جانے والے وفد میں شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نئے قرض پروگرام کی درخواست کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیل سے قبل متعدد مرتبہ معاشی بحران کا سامنا رہا۔ بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی، تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حلف اٹھانے کے بعد سے ہی پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تعلقات خوشگوار ہیں۔

Related Posts