وزیراعظم کا حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم کا حفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار، کام جاری رکھنے کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے آپ کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی امید پر 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11 جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے، اور 11 جون کے بعد بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے.

یہ بھی پڑھیں : علی حیدر گیلانی کی لیک ویڈیو کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز سامنے آگئے

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حفیظ شیخ  اپنی ذمہ داریاں بطور وزیر خزانہ نبھاتے رہیں گے۔

Related Posts