علی حیدر گیلانی کی لیک ویڈیو کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی حیدر گیلانی کی لیک ویڈیو کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز سامنے آگئے
علی حیدر گیلانی کی لیک ویڈیو کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی منظر عام پر آ گئے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کچھ اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجھے یقین ہے اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا، عفت عمر کا بیان

صحافی کی جانب سے اسٹنگ آپریشن سے متعلق سوال پر رکن قومی اسمبلی جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے، ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں، ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد سب کے سامنے آ جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوں گے، ہمارا دامن صاف ہے۔

Related Posts