بلوچستان میں خاتون خودکش بمبار کے گھر پر چھاپہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بلوچستان میں خاتون خودکش بمبار کے گھر پر چھاپہ
کراچی، بلوچستان میں خاتون خودکش بمبار کے گھر پر چھاپہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں نے ایک روز قبل کراچی یونیورسٹی میں خود کو دھماکے سے اڑانے والی خاتون خودکش بمبار کے گھر پر چھاپہ مارا۔

کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے میں تین چینی فیکلٹی ممبران سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے، خودکش بمبار خاتون نے یونیورسٹی کے احاطے میں ان کو لے جانے والی وین کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق چھاپے میں خودکش حملہ آور کے خاندان کے ایک فرد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے خودکش حملہ آور کا نام شری بلوچ عرف برمش بتایا گیا ہے جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ وہ ایم فل اسکالر ہے اور چھ ماہ قبل اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ کراچی منتقل ہوئی تھی۔

پولیس کے تفتیش کاروں نے اس رکشہ کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جسے وہ یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتی تھی۔ انہوں نے کئی مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی۔

پولیس نے بدھ کو چینی شہریوں کے خلاف خودکش حملے کے الزام میں کالعدم گروپ کے ترجمان اور دو کمانڈروں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔پولیس نے گلستان جوہر کراچی میں ایک گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے انہیں شری بلوچ کے دو بچے ملے۔

تحقیقاتی ایجنسیوں نے مزید تفصیلات کا پتہ لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ غیر ملک سے چلایا جا رہا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شری بلوچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ کسی غیر ملک سے کی گئی تھی۔ ہینڈلرز نے وی پی این کا استعمال کرکے مقام کو چھپانے کی بھی کوشش کی۔

حکام نے حملے سے قبل شری کی ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ شری اپنے شوہر کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر پر باقاعدگی سے آتی جاتی تھی۔

Related Posts