وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

jhangeer tareen khalid maqbool
jhangeer tareen khalid maqbool

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے تحت بعض منصوبوں کے لیے جون سے پہلے چھوٹی رقم فراہم کی جائے گی ، بڑے منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم کو جون سے پہلے بعض اہم نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے اور وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو بڑے فنڈز دے گی جو کراچی میں پلوں کی مرمت، پانی، سیوریج اور صفائی کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے وفاق سے فنڈز مانگ رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی ایم کیو ایم کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات میں مزید پیشرفت ہوگی جب کہ جہانگیرترین کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آئندہ ہفتے ق لیگ، جی ڈی اے اور شاہ زین بگٹی سے بھی ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی مرضی کی وزارتیں لیں لیکن عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

Related Posts