مقبوضہ کشمیر: بھارتی محاصر ہ96ویں روز بھی جاری، خوف و دہشت ، غیر یقینی صورتحال برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ آج 96ویں روز بھی جاری ہے جسکی وجہ سے مقبوضہ وادی اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں میں جزوی کمی کے باوجود لوگ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے مرکز کے انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف ہڑتال سول نافرمانی کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دکانین اور کاروباری مراکز صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے کھولے جاتے ہیں۔ تعلیمی ادارے اور دفاترویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیںجبکہ سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

بانیہال تک بارہمولہ ریل سروس بھی پانچ اگست کے روز سے بند ہے ۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ فون سروسز بدستور معطل ہیں جسکی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجر طبقے کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے یورپی یونین کا وفد ریاست کے دونوں حصوں کا غیر جانبدرانہ دورہ کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر

گوکہ پوسٹ پیڈ موبائل فون اور لینڈ لائن سروسز جزوی طور پر بحال کر دی گئی تھیں تاہم قابض انتظامیہ کا یہ اقدام لوگوں کی مشکلات کم نہیں کر سکا ہے۔

کشمیریوں کو نماز جمعہ کے بعد بھارت محالف مظاہروں سے روکنے کیلئے قابض انتظامیہ کی طرف سے آج دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ پانچ اگست کے بعد سے اب تک کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگر بڑی مساجد اور خانقاہوںمیں نماز جمعہ نہیں اداکرنے دی گئی۔

Related Posts