سندھ کے ایکسائز اکاؤنٹ سے ایف بی آر کی 8 ارب روپے کٹوتی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ایکسائز اکاؤنٹ سے ایف بی آر کی 8 ارب روپے کٹوتی کا انکشاف
سندھ ایکسائز اکاؤنٹ سے ایف بی آر کی 8 ارب روپے کٹوتی کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سندھ ایکسائز کے اکاؤنٹ سے 8 ارب کی کٹوتی کی، یہ انکشاف وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کی غیر قانونی کٹوتیوں پر اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

اجلاس کے دوران وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلا، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب  پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائیز شعیب صدیقی اور دیگر  نے شرکت کی۔

اس  موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں۔ اگر فنڈز واپس نہ دئیے تو سندھ وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسین ڈپارٹمنٹ کے آفس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی کلیکشن کے لیے اپنا کاؤنٹر کھولے۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس وفاقی حکومت کی طرف سے گاڑیوں کی رجسٹریشن وغیرہ پر لیتی ہے۔ اس کلیکشن میں 2 فیصد سروس چارجز رکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سروس چارجز رکھنے کے بعد باقی فنڈز ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ ایف بی آر نے سندھ ایکسائز کے اکاؤنٹ سے 8 ارب روپے کی کٹوتی کی۔

بعد ازاں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کے 8 بلین روپے کی واپسی کا معاملہ کابینہ میں لایا جائے تاکہ مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکے۔ 

https://www.instagram.com/p/B8Nr8lZA1nd/?igshid=gl4hfbuidiv3

 

Related Posts