اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے، جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مستعفی ہونے والے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

ڈی نوٹیفائیڈ اراکین میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، نورالحق قادری، اسد عمر، غلام سرور خان، شیخ رشید، حماد اظہر، شفقت محمود، سید علی حیدر زیدی، قاسم خان سوری اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فوری طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

28 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے صرف 11 اراکین اسمبلی کے استعفے قبول کیے تھے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد اپنے عہدے چھوڑ دیے تھے۔

یکم اگست کو، پی ٹی آئی نے سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اس کارروائی کا مقابلہ کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ”غیر پائیدار” ہے۔ تاہم 6 ستمبر 2022 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

تحریک انصاف بعد میں سپریم کورٹ گئی اور درخواست کی کہ وہ اسلام آباد کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کیونکہ یہ ”مبہم، سطحی اور قانون کے خلاف تھا۔” پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا تاحال انتظار ہے۔

مزید پڑھیں:3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی

راجہ پرویز اشرف نے 29 دسمبر 2022 کو پی ٹی آئی کے ایک وفد کو بتایا کہ پارٹی کے اراکین کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے انفرادی طور پر طلب کیا جائے گا۔

Related Posts