ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال
ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دنوں جماعتوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کو مختلف بحرانوں سے نکالنے پر بات چیت ہوئی، دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی کام شروع کرنے پر بات چیت، تمام جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلشن کو بڑھانے اور ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایم کیو ایم قیادت سے رابطے میں رہ کر مزید معاملات کو دیکھیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئین کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران دونوں آئینی خلاف ورزیوں کی روشنی میں اپنے عہدوں سے فوری مستعفی ہو جائیں۔

2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے جیت کو اجاگر کرتے ہوئے ترجمان نے وفاقی سطح پر حکومت بنانے کے پارٹی کے حق پر زور دیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے بعد PDM-2 کا نفاذ ناقابل قبول ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ووٹرز نے اپنے ووٹوں کے ذریعے بے ایمان جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Related Posts