کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی
کراچی کے علاقے صدر میں دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی  ابتدائی رپورٹ تیار  کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل کے کیریئر میں نصب کیا گیا تھا اور بی ڈی ایس کے عملے کو جائے وقوعہ سے سائیکل کے پارٹس ملے جبکہ دھماکےکی جگہ سے 55 اسٹیل بال بیئرنگ بھی ملے۔

بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق  دھماکے میں دیسی ساختہ آئی ای ڈی، بال بیئرنگ اورڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا  گیا جب کہ دھماکے سے 7 کاریں اور 3 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جناح  اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے 2 زخمی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں جن  میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ دوسرے زخمی کو ڈسچارج کردیا گیاہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کے جسم سے بال بیرنگز نکالے گئے، ان کے جسم پرجلنے کے نشان بھی ہیں جب کہ کچھ زخمیوں کی مختلف ہڈیاں بھی ٹوٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شہباز گوٹھ کی جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Related Posts