کراچی میں شہباز گوٹھ کی جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس
کراچی، عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، تمام لڑکوں نے نشہ کیا ہوا تھا، پولیس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی میں سُپر ہائی وے کے نادرن بائی پاس پر شہباز گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش مبینہ طور پر گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکی گئی ہے، نوجوان نے ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق لاش پر بظاہر کوئی نشان نہیں، شبہ کیا جارہا ہے نوجوان کو مبینہ طور پر زہر یا کوئی اور نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آئے گی۔ 

مزید برآں ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اولاد نہ ہونے پر والدین نے بیٹے کیخلاف مقدمہ کردیا

دوسری جانب بھارت میں والدین، بیٹے کے خلاف کھڑے ہوگئے اور انوکھا کیس کردیا، کہا بیٹے کی دھوم دھام سے شادی کی لیکن اس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، تو اب وہ اپنے اوپر ہوئے سارے اخراجات واپس کرے، جو پاکستانی 12 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

 والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کو امریکا سے تعلیم دلوا کر پائلٹ بنایا، وہ 2007 میں واپس آگیا، جس کے بعد 2016 میں دھوم دھام سے شادی کی، اور سارا خرچہ انہوں نے خود کیا، کیونکہ وہ اس کے بچے دیکھنا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہ ہوا۔

Related Posts